تجارتی جنگ کے بعد مفاہمت کی راہ؟ ٹرمپ نے شی جن پنگ کو وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا

0
9

امریکہ اور چین طویل تجارتی جنگ کے بعد مفاہمت کی راہ پر چل پڑے! امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں چینی صدر شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے،یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب دنیا کی 2 بڑی معیشتیں تجارتی جنگ سے متاثرہ تعلقات کو ازسرِنو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
صدرٹرمپ نےیہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔ صدرٹرمپ نے بتایا کہ چینی صدر سال کے آخر میں وائٹ ہاؤس آئیں گے۔ امریکا اور چین دنیا کے 2 طاقتور ترین ممالک ہیں اور ہمارے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔
اگرچہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاملات پر کشیدگی رہی، تاہم گزشتہ برس بڑے تصادم کے بعد دونوں ممالک ایک وسیع تر مفاہمت پر پہنچ چکے ہیں ،اور امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے، جس کے بعد صدر شی جن پنگ امریکا کا دورہ کریں گے۔

Leave a reply