ایپسا پنجاب کی غلام شبیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور تعینات ہونےپرمبارکباد

0
11

آل پنجاب سیکرٹریز یونین کونسل ایسوسی ایشن (ایپسا پنجاب) کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لاہور غلام شبیر سے ملاقات کی اور انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں باہمی تعاون، لوکل گورنمنٹ کے نظام کی بہتری اور یونین کونسل سیکرٹریز کو درپیش انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ غلام شبیر کی قیادت میں لاہور میں لوکل گورنمنٹ کا نظام مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے گا۔
اس موقع پر سردار نوح ارشد ڈوگر سرپرست اعلیٰ ایپسا پنجاب، رضوان فاروق لودھی جنرل سیکرٹری ایپسا پنجاب، رضوان اللہ چوہدری صدر ایپسا لاہور ڈویژن، احسان علی بھٹی سرپرست اعلیٰ ایپسا ضلع لاہور، میاں عبدالسلام منڈیال صدر ایپسا ضلع لاہور، طلعت حمید بھٹہ سینئر وائس پریذیڈنٹ ایپسا ضلع لاہور، محمد یاسین بھٹی چیئرمین ایپسا ضلع لاہور، نعیم اشرف گوندل وائس چیئرمین ایپسا ضلع لاہور اور محمد شاہ نواز میو جنرل سیکرٹری ایپسا ضلع لاہور بھی موجود تھے۔
وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو یقین دلایا کہ ایپسا پنجاب لوکل گورنمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری اور شفافیت کے فروغ کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
اس موقع پر غلام شبیر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل سطح پر خدمات کی بہتری، مسائل کے فوری حل اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر لوکل گورنمنٹ کے ادارہ جاتی استحکام، فیلڈ سٹاف کے مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Leave a reply