ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سُپر 8 مرحلہ:انگلینڈنےسری لنکاکوشکست دیدی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انگلینڈنےسری لنکاکو51رنزسےمات دےدی۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سری لنکا نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کےنقصان پر 146 رنز بنائے، ہدف کےتعاقب میں سری لنکاکی پوری ٹیم 95رنزپرڈھیرہوگئی۔
انگلینڈکی جانب سے فل سالٹ نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 21 رنز بنا کر دوسرے قابل ذکر کھلاڑی رہے۔
سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فل سالٹ کے علاوہ کسی انگلش بلےبازکو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔سری لنکا کی جانب سے دنتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مہیش تھیکشنا اور دلشن مدھوشنکا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک وکٹ لی۔
میزبان سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شاناکا 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کامیندو مینڈس نے 13اور ویلا لاگے نے 10رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔















