ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ:ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دیدی

0
7

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز کےبڑے مارجن سے شکست دےکربھارت کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
بھارتی شہرممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلےبولنگ کافیصلہ کیاجوکہ غلط ثابت ہوا۔ویسٹ انڈیزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں6وکٹوں کےنقصان پر254رنزبنائے۔ ویسٹ انڈیزکےبلے بازوں نے میدان میں چھکے چوکوں کی بارش کردی ۔ہداف کےتعاقب میں زمبابوےکی پوری ٹیم 18ویں اوورمیں 147رنزپرڈھیرہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹ مائر نے85رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی ،رومان پاول بھی 59رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔جبکہ شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔
شیمرون ہیٹ مائر نے19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اوردھواں داربیٹنگ کرتےہوئے 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 34گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ رومن پاول نے 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور ناگا وارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےجواب میں زمبابوےکی ٹیم آغازسےہی مشکلات شکاررہی، زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز 5 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈین میرز 28رنزبناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ کپتان سکندر رضا 27 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی نے 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہےکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔

Leave a reply