آئی ایم ایف کایواےای سے2ارب ڈالررول اوورکرانےکامطالبہ

0
8

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)نےپاکستان سےیواےای کے2ارب ڈالرکم ازکم ایک سال کےلئے رول اوورکرانےکامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف کاجائزہ مشن تیسرےاقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کےدورےپرموجودہے۔ دورہ7ارب ڈالرکےای ایف ایف پروگرام کےتیسرےجائزےکاحصہ ہے،1.4ارب ڈالرکےآرایس ایف پروگرام کے دوسرےجائزےپربھی مذاکرات ہوں گے۔پاکستان کومذاکرات کی کامیابی پربورڈمنظوری سے1.2ارب ڈالرملیں گے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف وفدنےیواےای کے2ارب ڈالرڈپازٹ ایک سال رول اوورنہ ہونےپرسوالات کیے ،اسٹیٹ بینک حکام نےاقتصادی جائزہ کےدوران ہی رول اوورپراہم پیشرفت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ذرائع وزارت خزانہ کاکہناہےکہ اہم پیشرفت کےلئے آئی ایم ایف وفدکی یو اےای کےسفیرسےملاقات کاامکان ہے۔
مرکزی بینک حکام نے بریفنگ دی کہ آئی ایم ایف سےطےشدہ ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پرعمل کیاجارہاہے۔عارضی رول اوورہونےپرحکومت دوبارہ بھی بات چیت کررہی ہے۔
آئی ایم ایف وفدسےزرمبادلہ ذخائر،مانیٹری پالیسی ایکسچینج ریٹ،اینٹی ٹیررفنانسنگ پرمذاکرات ہوئے۔

Leave a reply