رابعہ انعم نےاداکارہ صبافیصل کےبہوساس کےبیان پرردعمل دےدیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ رابعہ انعم نےسینئراداکارہ صبافیصل کےبہوساس سےمتعلق بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ نئی بہو ساس یا نند سے پوچھ کر سونے کیوں جائے۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ صبافیصل نےچندماہ پہلےایک مارننگ شومیں بطورمہمان شرکت کی ،اس موقع پرانہوں نےنئی نویلی دلہن سےمتعلق گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ شادی کےبعد نئی دلہن کوساس یانندسےپوچھ کرسونےجاناچاہیے۔اداکارہ صبافیصل کواس بیان کی وجہ سوشل میڈیاپرکافی تنقید کاسامناکرناپڑاتھا۔
نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان رابعہ انعم نے دوران پروگرام اداکارہ صبافیصل کےبہوساس والےبیان پرسینئراداکارہ کےنام لئے بغیرکہاکہ مارننگ شو میں ایک بات کی گئی تھی کہ بہو کو ساس سے پوچھ کر سونا چاہیے، بہو کو پوچھنا چاہیے کہ وہ 15 منٹ کا آرام کر لے، ایسا کیوں؟
رابعہ انعم نےکہاکہ میں خود ایک بہوہوں،لیکن میری ساس نےمجھےکبھی بھی ایسانہیں کہا،اورنہ ہی میں اس بات کی توقع کرتی ہوں کہ میری بھابھی میری امی سے یہ پوچھے، ہر کسی کو اپنی زندگی اپنے طریقے اور اپنے انداز میں گزارنے کا حق ہے۔
رابعہ انعم نے مزید کہا کہ ہم یہ باتیں کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں، اس بنیاد پر کہ ہم بھارتی کلچر کو لے کر آج تک چل رہے ہیں، بھارت میں تو بیوہ عورتوں کے ساتھ پتا نہیں کیا کچھ ہوتا ہے، کیا ہم بھی وہ سب کریں گے؟
سینئراداکارہ صبافیصل نےرابعہ انعم کےاس کلپ کوفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیااورلکھاکہ آپ جیسے لوگ بھی اس طرح کی گفتگو کا حصہ بن سکتے ہیں ، صرف خود کو سمجھدار ثابت کرنے کیلئے اور سال میں صرف ایک مہینے میں دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کے واسطے، اگر میری یہ بات اتنی غلط ہے تو اسے آپ اتنا قیمتی وقت کیوں دے رہی ہیں؟















