بادل برسیں گےیاسورج آگ برسائےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
6

بادل برسیں گےیاسورج آگ برسائےگا؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 11 مارچ تک بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔دوسری طرف لاہورمیں بھی موسم قدرے معتدل ہوگیا ہے اور شہر میں ہلکی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج صرف 5 سے 10 فیصد تک بارش کا امکان ہے، جبکہ کل مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور آسمان پر بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a reply