آیت اللہ خامنہ ای کےبیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نئے سپریم لیڈر نامزد ، ایرانی سرکاری میڈیا

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کوایران کانیاسپریم لیڈر مقررکردیاگیا۔
ایرانی سرکاری میڈیاکےمطابق مجلس خبرگان نےنئےسپریم لیڈرکاانتخاب کیا،مجلس خبرگان نےبھاری اکثریت سےمجتبیٰ خامنہ ای کورہبرمنتخب کیا،نئےسپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای شہیدآیت اللہ خامنہ ای کےصاحبزادےہیں،مجلس خبرگان کےاجلاس میں آیت اللہ خامنہ ای اوردیگرشہداکوخراج عقیدیت پیش کیاگیا۔
اجلاس میں ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے اور ایرانی عوام سے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایرانی مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہیدآیت اللہ خامنہ ای کےصاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای نےکبھی بھی کسی سرکاری عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا اور نہ ہی وہ عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے،مگروہ اپنےدہائیوں سےشہیدسپریم لیڈرکےقریبی حلقے میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے رہے ہیں اور مجتبیٰ خامنہ ای کےایرانی پاسداران انقلاب کےساتھ بھی گہرےتعلقات بتائےجاتےہیں۔
رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کبھی کسی سرکاری عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا اور نہ ہی وہ عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے، تاہم وہ کئی دہائیوں سے سپریم لیڈر کے قریبی حلقے میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے رہے ہیں اور ان کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بھی گہرے تعلقات بتائے جاتے ہیں۔















