کےپی کابینہ نےفیول کنزرویشن اوررسپانسبل گورننس انیشی ایٹوکی منظوری دیدی

0
10

خیبرپختونخواکابینہ نےفیول کنزرویشن اوررسپانسبل گورننس انیشی ایٹوکی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا۔جس میں پیٹرولیم مصنوعات کےبحران کےبارےمیں اہم فیصلے کیےگئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی دوماہ کیلئے فیول بچت اقدامات نافذہوں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کاکہناتھاکہ خیبرپختونخواکےسرکاری محکموں میں میٹنگز100فیصدورچوئل کرنےکافیصلہ کیاگیاہے۔سرکاری گاڑیوں کےفیول الاؤنس میں مزید25فیصدکمی کی منظوری دی گئی ہے،سرکاری گاڑیوں کےفیول الاؤنس مجموعی کٹوتی 50فیصدہوگئی۔
شفیع جان کامزیدکہناتھاکہ پولیس ،ریسکیواورسیکیورٹی ادارےفیول کٹوتی سےمتثنیٰ ہوں گے،سرکاری دفاترمیں 50فیصدورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرانےکافیصلہ کیاگیاہے،وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اورہیلی کاپٹرکے غیرضروری استعمال میں کمی کافیصلہ کیاگیاہے۔
اُن کاکہناتھاکہ سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری ،غیرضروری تقریبات اورسرکاری ڈنرزپرپابندی عائدکی گئی ہے،جمعےکےدن تعلیمی ادارےبندرکھنےکی تجویزاورفیول استعمال میں کمی ہوگی،خیبرپختونخواکےتعلیمی اداروں میں ور چوئل کلاسزکوترجیح دی جائےگی،پیٹرول پمپس کی روزمانیٹرنگ اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی ہوگی،کسانوں اورگندم کٹائی کیلئے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی،عوام پربوجھ ڈالےبغیرفیول بچت،معیشت کےتحفظ کی پالیسی پرعمل کرینگے۔

Leave a reply