آج سے بارشوں کا امکان، سلسلہ کب تک رہے گا؟موسمیاتی پیشگوئی

0
6

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں 12 مارچ تک بارشوں اور گرج چمک کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ یہ سلسلہ پیر کی رات9 مارچ سے شروع ہوا ہے اور جمعرات 12 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں 11 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری  کی توقع ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا و شمالی علاقہ جات کےبعض علاقوں میں چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 12 مارچ تک درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نےپنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں، جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ۔جس کےمطابق کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں ،جبکہ سیاح موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے جنوبی حصوں بشمول کراچی اور اکثر اضلاع میں موسم بنیادی طور پر خشک اور گرم رہے گا، تاہم بلوچستان کے بعض شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

Leave a reply