بارشیں اور ژالہ باری: محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

0
16

ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ کہاں بادل برسیں گے اور کہاں دھوپ چمکے گی؟محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔شمالی علاقہ جات سمیت خیبر پختونخوا کےبالائی علاقوں میں بارش، جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں مزیدبارش کاامکان ہے، خیبرپختونخواکےبالائی حصوں میں بھی بارش کی توقع ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بھی مزیدبارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کے مطابق 12 مارچ تک خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔الرٹ کے مطابق اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

Leave a reply