ایران کی فوجی صلاحیتوں کوتباہ کردیا،دوسرےممالک کوآبنائےہرمزکی ضرورت ہے،صدرٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ہم نےایران کی فوجی صلاحیتوں کوتباہ کردیاہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں،دوسرےممالک کوآبنائےہرمزکی ہم سےزیادہ ضرورت ہے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاجہازمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہناہےکہ اتحادی آبنائےہرمزکھولنےمیں مددکرنےمیں ناکام رہےتونیٹوکامستقبل براہوگا ،اس ماہ کےآخرمیں چینی صدرکےساتھ ہونےوالی سمٹ تاخیرکاشکارہوسکتی ہے، وہ لوگ جوآبنائےہرمزسےفائدہ اٹھاتےہیں انہیں یقینی بناناہوگاکہ وہاں کچھ برانہ ہو،دوسرےممالک سےآبنائےہرمزکی سیکیورٹی کےبارےمیں بات کررہے ہیں۔
امریکی صدرکامزیدکہناکہ ایران میں ڈرون سازی کی صنعت کونشانہ بنارہے ہیں،آبنائےہرمزسےمتعلق 7ممالک سےبات کررہےہیں،آبنائےہرمزکی حفاظت میں دوسرےممالک مددکریں ،اسرائیل امریکاکےساتھ مل کر آبنائے ہرمزکومحفوظ بنانےپرکام کررہاہے،چین اپنا90فیصدتیل آبنائےہرمزسےحاصل کرتاہے،ہم نےایران کی فوجی صلاحیتوں کوتباہ کردیاہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں،۔
ٹرمپ کاکہناہےکہ دوسرےممالک کوآبنائےہرمزکی ہم سےزیادہ ضرورت ہے،اپنےاتحادیوں کی خاطر آبنائےہرمزکومحفوظ بنانےکیلئے کام کررہے ہیں، ایران نےکبھی بھی طیارہ برداربحری جہازابراہم لنکن پرحملہ نہیں کیا،ایران کسی ایسےمعاہدےتک پہنچنےکیلئےتیارنہیں جس سےجنگ ختم ہو،ایران غلط معلومات پھیلانےکےلئےمصنوعی ذہانت کااستعمال کررہاہے۔
انہوں نےمزیدکہاکہ ایرانی مظاہرین کےپاس ہتھیارنہیں ہیں،ایران نواز حکومت کےمظاہروں کی تصاویر اےآئی سےتیارکی گئی ہیں،ایران مذاکرات کےلئےتیارنہیں ہےلیکن وہ اس مرحلےکےقریب ہے،ایران میں آپریشن ختم ہوتےہی تیل کی قیمتیں گرجائیں گی،ایران مشرق وسطیٰ پرقبضہ کرنےکامنصوبہ بنارہاتھا۔















