عید الفطر پر ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟موسمیاتی پیشگوئی

عید الفطر پر ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر ملک بھر میں موسم خوشگواررہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد ونواح میں عید پر موسم ٹھنڈا اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،جبکہ دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کی لہر شہر قائد کے بیشتر علاقوں کو متاثر کررہی ہے، جس کے زیر اثرعید الفطر کے موقع پر کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ آندھی اور گرج چمک کے دوران بجلی بھی گر سکتی ہے،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ہے، لہٰذا کراچی کے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعے کو مطلع صاف جبکہ کچھ علاقوں میں دھوپ کا راج رہے گا۔















