اے آئی اگر بےقابو ہوگئی تو کیا ہوگا؟

0
3

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ اس کے ذمہ دارانہ استعمال، اس کی کڑی نگرانی اور حفاظتی اصولوں کی ضرورت پر بحث شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔
پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او آصف پیر کے مطابق اے آئی کو روکنے کے بجائے اسے ذمہ دارانہ انداز میں اپنانے اور ایسے حفاظتی اصول وضع کرنے کی ضرورت ہے جو اس ٹیکنالوجی کو انسانی کنٹرول میں رکھیں۔
آصف پیر نے کہا کہ اے آئی اس صدی کی سب سے بڑی اختراعات اور بڑی تبدیلیوں میں سے ایک ہے، اس لیے اس کی ترقی پر مکمل پابندی لگانے کے بجائے ذمہ دارانہ استعمال پر توجہ دینی چاہیے۔
ان کے مطابق دنیا بھر میں اے آئی کے شعبے سے وابستہ رہنما بھی اب اسی نکتے پر بات کررہے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے فائدے کے لیے اور انسانی کنٹرول کے تحت استعمال کیا جائے۔

Leave a reply