پی ایس ایل فرنچائز مالکان کی وزیر اعظم سے سٹیڈیم میں فینز کو اجازت دینے کی اپیل

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن میں فرنچائز مالکان نےوزیر اعظم شہبازشریف سے سٹیڈیم میں فینز کو اجازت دینے کی اپیل کردی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں فرنچائز مالکان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اسٹیڈیمز میں شائقینِ کرکٹ کو داخلے کی اجازت دینے کی اپیل کر دی ہے۔مختلف ٹیموں کے مالکان نے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل ایک قومی کرکٹ فیسٹیول ہے، جو فینز کے بغیر ادھورا محسوس ہوتا ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کہا کہ شائقین کی موجودگی ہی ایونٹ کی اصل رونق ہے، اس لیے حکومت فینز کی واپسی کی اجازت دے۔
ملتان سلطانز کے مالک گوہر شاہ نے بھی شائقین کی اسٹیڈیمز میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ راولپنڈی ٹیم کے مالک احسن طاہر کا کہنا تھا کہ کرکٹ فینز کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ یہ کھیل عوام کی توانائی سے ہی زندہ رہتا ہے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل عوام کو یکجا کرنے کا ذریعہ ہے اور فینز کی موجودگی اس کی اصل روح ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کے مطابق گراؤنڈ میں شائقین کی انرجی لیگ کی دھڑکن ہوتی ہے۔
حیدرآباد ٹیم کے مالک فواد سرور نے کہا کہ پہلے میچ میں شائقین کی کمی شدت سے محسوس ہوئی اور اسٹیڈیمز میں ایک بار پھر جوش و خروش کی فضا بحال ہونی چاہیے۔
کراچی کنگز کے مالک نے بھی خالی اسٹیڈیمز پر افسوس کا اظہار کیا۔















