
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر 2026 سے صرف ایک روز کے لیے ہوگا۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر شہریوں نے تشویش اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے مشکلات بڑھا رکھی ہیں، پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے سے روزمرہ استعمال کی اشیا اور دیگر اخراجات بھی بڑھنے کا خدشہ ہے، جس سے عام آدمی کے لیے گھریلو بجٹ چلانا مزید مشکل ہو جائے گا۔















