حکومت کا بجلی چوری روکنی کیلئےٹرانسفارمرز لیول پربجلی بند کرنے کا فیصلہ

0
5

حکومت نے بجلی چوری روکنے کے لیے ٹرانسفارمرز کو آن آف کرنے کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور لوڈ مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمر کی سطح پر بجلی بند کرنے کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جس ٹرانسفارمر پر بجلی چوری ہوگی، صرف اسی ٹرانسفارمر کو بند کیا جا سکے گا اور پورے فیڈر کو بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ 90 ہزار ٹرانسفارمرز پر آن آف سسٹم لگایا جائے گا۔ اس نظام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک آئندہ سال اپریل یا مئی تک فراہم کردیا جائے گا۔
اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم میں تبدیلی کے بعد لوگوں نے بیٹریاں لگانا شروع کردی ہیں، جبکہ 3 سے 4 لاکھ صارفین کا بوجھ باقی ساڑھے 3 کروڑ صارفین پر منتقل ہونے سے روکا گیا ہے۔
وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیٹرولیم ڈویژن ایل این جی کے کارگو نہیں لے پا رہا، جبکہ مقامی گیس کو عقل و فہم کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply