یوٹیوب ٹی وی ایپ کے صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف

0
3

متعدد افراد یوٹیوب کو ٹیلی ویژن پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔اس رجحان کو دیکھتے ہوئے کمپنی کی طرف سےسمارٹ ٹی ویز کیلئے یوٹیوب ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
آسک نامی یہ فیچر موبائل ڈیوائسز میں تو کافی عرصے سے دستیاب ہے ،مگر اب اسے ٹی وی پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔اس فیچر سے صارفین ویڈیوز دیکھتے ہوئے ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ سے گفتگو کرسکیں گے۔
یہ فیچر سب سے پہلے 2024 میں یوٹیوب پریمیئم صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا اور 2025 سے تمام افراد کو دستیاب ہے۔اب اس فیچر کو سمارٹ ٹی وی کا حصہ بنادیا گیا ہے۔یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہے اور اس کیلئے یوٹیوب پر سائن ان ہونا ضروری ہوگا۔البتہ یہ ابھی مخصوص زبانوں اور خطوں میں ہی دستیاب ہوگا اور کمپنی کے مطابق، اسے بتدریج دنیا بھر میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔

Leave a reply