پی ایس ایل11:ملتان سلطانزنےراولپنڈیزکو7وکٹوں سےمات دیدی

0
4

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے سیم بلنگز 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کامران غلام نے 35 اور ڈیان فوریسٹر نے 24 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسپنر فیصل اکرم نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز نے 183 رنز کا مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 68 اور جوش فلپی نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، جبکہ شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Leave a reply