آئی سی سی نےمینزپلیئرآف دی منتھ کاکی نامزدگیوں کااعلان کردیا

0
3

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2026 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دنیا کے نمایاں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقا کے ابھرتے ہوئے بیٹر کونر ایسٹرہوئزن بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کھلاڑیوں کا انتخاب مارچ کے دوران شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہر ماہ ایسے کرکٹرز کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں، جبکہ اس کے فاتح کے انتخاب میں شائقین کی ووٹنگ بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Leave a reply