پی ایس ایل11:پشاورزلمی نےسنسنی خیزمقابلےکےبعدکنگزمین کو4سےشکست ہرادیا

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگز مین کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 145 رنز بنا ئے۔پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کوشال مینڈس 27، مائیکل بریسویل 25، فرحان یوسف 15، محمد حارث 11 اور عبدالصمد ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ افتخار احمد 15 اور عامر جمال 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی، مہیش تھکشانا، حسان خان اور حنین شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے کوشال پریرا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان مارنوس لبوشین 27، معاذ صداقت 17 اور صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کوئی بھی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
عرفان خان اور حسان خان 9،9 جبکہ شرجیل خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ مہیش تھکشانا، حسنین شاہ اور عثمان خان بغیر کوئی رن بنائےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد اور سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔















