ویرات کوہلی سے موازنے پر بابراعظم برہم میں نے بھی کئی میچ کامیابی کیساتھ فنش کئے ہیں،با براعظم

کرکٹ کی دنیا میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ کوئی نئی بات نہیں، مگر حالیہ پریس کانفرنس میں یہ تقابل ایک نازک اور تلخ رخ اختیار کر گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اس وقت برہم ہو گئے جب ان کی بیٹنگ اپروچ اور میچ فنش کرنے کی صلاحیت پر سوال اٹھایا گیا۔
حیدرآباد کنگز کے خلاف میچ میں زلمی کو 146 رنز کا ہدف ملا۔ بابر نے 37 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ٹیم کے لیے اچھی بنیاد رکھی، تاہم وہ اننگز کو اختتام تک نہ لے جا سکے۔
پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے بابر کا موازنہ ویرات کوہلی سے کرتے ہوئے سوال کیا، جس پر بابر اعظم ناراض نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے موازنوں کو ختم کیا جانا چاہیے اور یہ تاثر غلط ہے کہ وہ میچز فنش نہیں کرتے، کیونکہ انہوں نے کئی میچز کامیابی کے ساتھ ختم کیے ہیں۔















