واٹس ایپ کا نیا فیچر: نامعلوم نمبرز کے سٹیٹس بھی دیکھنا ممکن ہو گا

0
14

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت صارفین کو سٹیٹس اپڈیٹس دیکھنے کا طریقہ مزید آسان اور وسیع بنایا جائے گا۔ حتیٰ کہ کچھ صورتوں میں نامعلوم نمبرز کے سٹیٹس بھی نظر آ سکیں گے۔
یہ تبدیلی حالیہ بیٹا ورژنز میں دیکھی گئی ہے، جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پلیٹ فارمز پر ٹیسٹ ہو رہی ہے۔نئے فیچر کے تحت چیٹس ٹیب کے اوپر سٹیٹس اپڈیٹس کا ایک کیروسل دکھایا جائے گا، جو کسی حد تک انسٹاگرام سٹوریز جیسا ہوگا،تاہم یہ فیچر خود بخود نظر نہیں آئے گا، بلکہ صارف کو چیٹ لسٹ کو نیچے کی طرف کھینچنا ہوگا، جس کے بعد سٹیٹس بالکل اسی طرح ظاہر ہوں گے،جیسے ٹیلیگرام سٹوریز میں نظر آتے ہیں۔
اس فیچر کو متعارف کروانے کا مقصد واٹس ایپ صارفین کی انگیج مینٹ کو مزید بڑھانا ہے۔

Leave a reply