ٹک ٹاک کا پاکستان میں بزنس گروتھ کیلئے نیا ایڈ ٹول متعارف

0
4

اس نئے پلیٹ کو ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کا نام دیا گیا ہے، جو کاروباری اداروں کو ایسے جدید ٹولز فراہم کرتا ہے، جن کے ذریعے وہ ٹک ٹاک کی تخلیقی کمیونٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئےٹارگٹ آڈینس (target audience) تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔
اس بزنس ایڈز منیجر کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے موثر مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنے برانڈز کی ترقی کیلئے پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔
اس سسٹم کے ذریعے صارفین اپنے اشتہاری نظام کو نا صرف آسانی سے ترتیب دے سکتے ہیں، بلکہ اسے موثر انداز میں بہتر بھی بنا سکتے ہیں۔یہ اقدام پاکستان میں مقامی کاروباروں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے ٹک ٹاک کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔
اس سے قبل بھی پلیٹ فارم کی جانب سے ہیش ٹیگ گروتھ ود ٹک ٹاک جیسے تربیتی پروگرام متعارف کروائے جا چکے ہیں، جن کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو تخلیقی صلاحیتوں، عملی تربیت اور بہترین حکمتِ عملیوں کے ذریعے اپنی آن لائن موجودگی مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply