آبنائے ہرمز کھلنےکےباوجودایران کی بحری ناکہ بندی برقراررہے گی،ٹرمپ

0
4

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر وہ ایران کے شکر گزار ہیں۔
ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اب مکمل طور پر بحری آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دی گئی ہے، تاہم ایران کے حوالے سے بحری ناکہ بندی پوری طاقت کے ساتھ برقرار رہے گی، اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے ساتھ 100 فیصد معاہدہ نہیں ہو جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات تیزی سے مکمل ہونے چاہییں کیونکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔

Leave a reply