فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی، ایرانی فوج کا اعلان

0
6

ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت کو جنگ بندی کی مدت کے دوران مکمل طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹریفک اس مربوط راستے کے مطابق ہوگا جس کا اعلان پہلے ہی ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ تجارتی جہاز مخصوص روٹ اور پاسدارانِ انقلاب نیوی کی منظوری سے گزر سکیں گے۔

Leave a reply