
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جلد از جلد عوام تک منتقل کیا جائے تاکہ عوام کو براہِ راست ریلیف مل سکے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی مشکلات کو کم کرنے اور معیشت پر دباؤ کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔















