سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، آج موسم کیسا رہے گا ؟

0
4

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی سے کشمیر تک کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے باعث موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خوشگوار رہے گا ۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بالائی پنجاب اور اسلام آبادمیں بھی سورج اور بادلوں کا کھیل جاری رہے گا، اور وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہے۔جبکہ شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب جنوبی پنجاب اور سندھ کےکچھ علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔

Leave a reply