ٹرمپ کی ایرانی تہذیب کوتباہ کرنیکی دھمکی ایران نےتاریخی مسجدکی ویڈیوجاری کردی

0
5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک رات میں ایرانی تہذیب کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس بیان کے بعد سوئیڈن میں ایرانی سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایران کی قدیم تہذیب اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں اصفہان کی ایک تاریخی مسجد بھی دکھائی گئی ہے جو تقریباً 400 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، جب لاؤڈ اسپیکر کا تصور بھی موجود نہیں تھا۔یہ مسجد اپنے منفرد فنِ تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے، جہاں ایک مخصوص جگہ پر کھڑے ہو کر اگر اذان دی جائے یا بلند آواز سے بات کی جائے تو اس کی بازگشت پورے وسیع احاطے میں واضح طور پر سنائی دیتی ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ معمولی سی آواز یا حرکت بھی اس جگہ پر غیر معمولی گونج پیدا کرتی ہے۔اس کے علاوہ سوئیڈن میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے ایک اور ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

Leave a reply