ایران امریکامذاکرات کیلئےسیکیورٹی ہائی الرٹ اسلام آباد اورپنڈی میں میٹروبس سروس معطل

0
3

اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس سمیت پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق دونوں شہروں میں تمام اقسام کی ٹرانسپورٹ اگلے حکم تک بند رہے گی۔
میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، جبکہ صدر اسٹیشن سے کچہری تک کا روٹ محدود طور پر فعال ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اہم سڑکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مری روڈ ،صدر تا فیض آباد اور ایکسپریس وے پر اضافی ناکے قائم کیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد، پیر ودھائی اور 26 نمبر کے بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ فیض آباد کے تجارتی مراکز بھی بند رکھے گئے ہیں۔

Leave a reply