آبنائے ہرمز پرکسی ایک ملک کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے،متحدہ عرب امارات

0
6

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آبنائے ہرمز کو مکمل اور غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واشنگٹن میں منعقدہ بین الاقوامی معاشی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہیں تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کے برابر توانائی گزرتی ہے، جبکہ یہ مختلف اشیاء کی ترسیل کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
ایران کی جانب سے خطے میں کشیدگی کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ ایک محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کیا ہے، جو ملک کی قیادت اور عوامی اتحاد کا نتیجہ ہے۔

Leave a reply