ایران کاآبنائےہرمزسےٹول ٹیکس کی پہلی آمدنی حاصل کرنےکادعویٰ

0
4

آبنائے ہرمز پر عائد کیے گئے ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن حاصل کر لی،ایران کادعویٰ
ایرانی پارلیمان کے نائب اسپیکر حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد کیے گئے ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن حاصل کر لی گئی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حاصل ہونے والی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔
حامد رضا کے مطابق اس پیش رفت کے حوالے سے مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم اسے ایک اہم مالی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

Leave a reply