ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہازوں کو تباہ کرنے کیلئے انتظار کر رہے ہیں،سر براه ایرانی عدلیه

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے پاس تیز رفتار کشتیاں اور سمندری ڈرونز موجود ہیں، جو کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ کے جہاز آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے گریز کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی یہ مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول امریکا کے پاس ہے اور اس کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز اس راستے سے گزر نہیں سکتا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہونے تک سخت ناکہ بندی جاری رکھی جائے گی۔یہ متضاد بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بیانیہ جنگ کی عکاسی کرتے ہیں۔















