ایران امریکا کشیدگی ، یومیہ 13ملین بیرل تیل کی فراہمی متاثر،عالمی توانائی ایجنسی

عالمی توانائی ایجنسی (IEA) کے سربراہ ڈاکٹر فتح بیرول نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے بحران میں اب تک یومیہ 13 ملین بیرل تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ دنیا تاریخ کے سب سے بڑے توانائی بحران کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر فتح بیرول کے مطابق بعض حکومتوں کی پالیسیوں اور تیل کی بلند قیمتوں کے باعث عالمی سطح پر طلب میں کمی کا بھی خدشہ بڑھ رہا ہے، جس سے توانائی کی منڈی مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔















