پاکستان میں5G کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ،ملک میں ٹاورز کی کمی پر پی ٹی اے کا سخت ایکشن

0
4

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں فائیو جی سروس کے مؤثر آغاز کیلئے ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 15 لائسنس ہولڈرز میں سے صرف 40 فیصد کمپنیوں نے ملک بھر میں ٹاورز نصب کیے، جبکہ باقی کئی لائسنس یافتہ ادارے تاحال غیر فعال ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق 15 میں سے صرف 9 لائسنس ہولڈرز نے پاکستان بھر میں ٹاورز لگائے، جبکہ صرف 6 کمپنیوں نے 50 یا اس سے زائد ٹاورز نصب کیے ہیں۔
ادارے نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کر لی ہیں، جبکہ اس حوالے سے سفارشات جمع کرانے کیلئے 18 مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک کی کامیابی کیلئے ملک بھر میں جدید ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی توسیع ناگزیر ہے۔

Leave a reply