ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایران مذاکرات سے متعلق واضح پیغام دے دیا

0
5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ایران سے متعلق مذاکرات اور جنگ بندی کی ممکنہ تجاویز پر گفتگو کی گئی۔
امریکی میڈیا ادارے “ایکسیوس” کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اتوار کے روز نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کی امریکی تجویز پر دیے گئے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک اچھی گفتگو تھی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے متعلق مذاکرات “ان کا اپنا معاملہ” ہیں اور سفارتی عمل کی قیادت واشنگٹن ہی کر رہا ہے۔
انہوں نے ایرانی جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایران کا جواب پسند نہیں آیا اور وہ اسے مسترد کر دیں گے۔
تاہم امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کی تفصیلات بیان نہیں کیں اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ آیا مذاکرات جاری رکھے جائیں گے یا مستقبل میں کوئی سخت مؤقف اختیار کیا جائے گا۔

Leave a reply