مغربی ہواؤں کاطوقتور سلسلہ داخل،محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری

0
2

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ نیا سلسلہ آج سے صوبے پر اثر انداز ہوگا، جس کے باعث مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جبکہ سوات، چترال، دیر اور کوہستان میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں، حساس مقامات کی نگرانی بڑھائی جائے اور بروقت وارننگ سسٹم فعال رکھا جائے۔شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ندی نالوں کے قریب جانے سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

Leave a reply