کراچیکی مویشی منڈی میں 3کروڑ روپے مالیت کےبیل کی دھوم

0
4

کراچی کی مویشی منڈی میں عیدِ قربان کیلئے لایا گیا 3 کروڑ روپے مالیت کا ایک قیمتی بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جہاں ملک بھر سے بیل، اونٹ، دنبے اور بکرے لائے جا رہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی طارق تنولی کے مطابق اب تک منڈی میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد جانور پہنچ چکے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق حب ساکران سے تعلق رکھنے والے ایک بیوپاری کا لایا گیا منفرد بیل منڈی میں “ٹاک آف دی ٹاؤن” بن چکا ہے۔ بیوپاری نے اس بیل کو قدرت کا شاہکار قرار دیا ہے جبکہ شہری بڑی تعداد میں اسے دیکھنے کیلئے منڈی کا رخ کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں اور جانوروں کی سہولت کیلئے منڈی میں چوبیس گھنٹے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ سکیورٹی انتظامات بھی مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply