پنجاب میں فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی کیلئے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی قانون نافذ

0
6

پنجاب میں فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گورنر پنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 کی توثیق کر دی ہے۔

حکام کے مطابق نئے قانون کے تحت قائم ہونے والی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا مقصد فلم، سینما اور موشن پکچر انڈسٹری میں جدت، سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اقدام کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی فلمی پروڈکشنز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ ثقافتی شناخت اور فلمی ورثے کے تحفظ پر بھی توجہ دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کے قیام سے فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کی تربیت کیلئے ملکی اور غیر ملکی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

قانون کے تحت سینما انڈسٹری کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں موبائل، اوپن ایئر اور کمیونٹی سینما قائم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ بند سینما ہالز کو جدید سہولیات کے ساتھ بحال کیا جائے گا جبکہ پرانی فلموں کی ڈیجیٹائزیشن اور فلمی ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے آرکائیونگ کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

Leave a reply