
سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور بروقت ٹریفک معلومات فراہم کرنے کے لیے “راستہ” موبائل ایپ کے استعمال کی ترغیب دی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق یہ ایپ شہریوں کو ٹریفک کی تازہ صورتحال، متبادل راستوں، سفری رہنمائی اور ہنگامی حالات سے متعلق فوری معلومات فراہم کرتی ہے، جس سے سفر کو زیادہ محفوظ اور آسان بنایا جا سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ “راستہ ایپ” کے ذریعے شہری ٹریفک جام سے بچنے، وقت اور ایندھن کی بچت کرنے اور بہتر سفری منصوبہ بندی میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
ایپ میں ٹریول ایڈوائزری، ٹریفک اپڈیٹس، نیوز اینڈ ایونٹس، فیڈ بیک، ایمرجنسی کالز، ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات اور ای ٹکٹ سمیت متعدد فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق غلط راستوں کے انتخاب سے شہریوں کا وقت، ایندھن اور ذہنی سکون متاثر ہوتا ہے، جبکہ یہ ایپ بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور سہل سفر کے تصور کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ کو متعلقہ موبائل ایپ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کریں، جبکہ ایمرجنسی صورتحال میں مدد کے لیے ہیلپ لائن 15 سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی یوٹیوب چینلز کی عالمی رسائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
جولائی 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ن لیگ کااتحادی بن کرپیپلزپارٹی کونقصان ہی ہوا،گورنرپنجاب
جولائی 25, 2024 -
ایشیاکپ،آج بنگلہ دیش اورافغانستان میں جوڑ پڑےگا
ستمبر 16, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | |||||
| 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
| 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
| 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
| 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
| 31 | ||||||














