لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست دائرکرنےپرعدالت کاشہری پرجرمانہ

0
112

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست غیر مستند اور مبہم قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے بجلی، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست کا 15 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔عدالت کی جانب سے متعلقہ فورم سےرجوع کیےبغیردرخواست دائر کرنے پر درخواست گزارپرایک لاکھ روپےجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
عدالت نے کہا درخواست گزار کے پاس داد رسی کے لیے متعلقہ فورم موجود تھا، درخواست گزار نے متعلقہ فورم استعمال کیے بغیر پٹیشن دائر کی ۔
عدالت نے کہا کہ درخوست گزار نے پٹیشن میں ایک سرٹیفکیٹ لگا کر بتایا کہ وہ متبادل فورم استعمال کرچکا ،درخواست گزار کا لگایا گیا سرٹیفکیٹ بھی جھوٹا ثابت ہوا،درخواست گزار ایک لاکھ روپے بطور جرمانہ ہائیکورٹ بار کی ڈسپنری میں جمع کرائے۔
درخواست گزار جرمانے کی رسید 45 روز کے اندر ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرائے۔

Leave a reply