آپریشن بنیان مرصوص میں شکست بھارت کوصدیوں یادرہےگی،خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے پہنچنے والی “تکلیف اور جلن” کا اندازہ پوری دنیا کو ہے، اور آپریشن “بنیان مرصوص” میں ہونے والی شکست بھارت کو طویل عرصے تک یاد رہے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران بھارت کی ناکامی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، اور اگر بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان ہر لمحے تیار ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک تقریب پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کی مبینہ پراکسی سرگرمیوں کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے معاملے پر بھی ایک حد تک پیش رفت ہوئی ہے جبکہ بھارت کی پراکسی سرگرمیاں آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں بھی دیکھی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق بعض عناصر بیرون ملک بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین سمیت شہریوں کو مشکلات اور جبر کا سامنا ہے، جبکہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی شناخت کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر قومی پرچم کی توہین کر رہے ہیں، تاہم کشمیری عوام نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے پانی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آبی جارحیت کے خلاف ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














