خیبرپختونخوا کا 2.17 ٹریلین روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافےکی تجویز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مالی سال 2026-27 کا 2.17 ٹریلین روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا، جس میں 48 ارب روپے خسارے کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے۔
بجٹ تقریر میں وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ کم از کم ماہانہ اجرت 5 ہزار روپے بڑھا کر 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق امن و امان کے لیے 191 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ گڈ گورننس اقدامات کے لیے 19.3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ احساس مستحق پروگرام کے لیے 15 ارب اور صحت کارڈ کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔
صحت کے شعبے میں سرکاری اسپتالوں کے لیے 14 ارب روپے ادویات کی فراہمی، ایم ٹی آئی اسپتالوں کے لیے 80 ارب روپے جبکہ پشاور میں نئے جنرل اسپتال کی تعمیر کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تعلیم کے شعبے کے لیے مجموعی طور پر 468 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، جس میں سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے 11.9 ارب، اسکولوں سے باہر بچوں کے لیے 5 ارب، کم کارکردگی والے اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے 3.3 ارب اور طلبہ کے لیے بلاسود قرضوں کی مد میں 2 ارب روپے شامل ہیں۔
بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت سڑکوں کی بہتری کے لیے 52 ارب روپے، پشاور بحالی پروگرام کے لیے 36 ارب روپے، بی آر ٹی آپریشنل سبسڈی اور بسوں کی خریداری کے لیے 7.5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح ریسکیو 1122 کو تمام تحصیلوں تک توسیع دینے کے لیے 2.2 ارب روپے، الیکٹرک بائکس اور رکشہ منصوبے کے لیے 2.5 ارب روپے، نوجوانوں کے انٹرن شپ پروگرام کے لیے 1.5 ارب روپے اور مختلف فلاحی منصوبوں کے لیے اضافی فنڈز رکھے گئے ہیں۔
بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کے تحت بعض شعبوں میں ریلیف دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے، جن میں پانچ مرلہ تک رہائشی و کمرشل پراپرٹی کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنا، ہوٹل بیڈ ٹیکس میں کمی اور کم آمدنی والے افراد پر پروفیشنل ٹیکس کے خاتمے کی تجاویز شامل ہیں۔
امن و امان کے لیے مجموعی طور پر 191 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، جس میں پولیس کے لیے آلات کی خریداری، جدید اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیاں، ڈرون اور تھرمل کیمروں سمیت دیگر وسائل کی فراہمی شامل ہے۔ پشاور میں فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام اور مختلف اضلاع میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے بھی فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کاآج صوابی میں جلسہ،تیاریاں مکمل
نومبر 9, 2024 -
پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
مارچ 20, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














