
چین ایک بار پھر اپنے منفرد تعمیراتی منصوبے کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس بار ملک ایک ایسا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تعمیر کر رہا ہے جو سمندر کے درمیان ایک مصنوعی جزیرے پر قائم ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ڈالیان جنژوووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین کے شہر ڈالیان کے قریب جنژوو بے میں تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ ملک کا پہلا ہوائی اڈہ ہوگا جو مکمل طور پر سمندری پانیوں کے اوپر بنائے گئے مصنوعی جزیرے پر واقع ہوگا۔
تقریباً 7.7 مربع میل رقبے پر محیط یہ منصوبہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے دنیا کے نمایاں ترین تعمیراتی منصوبوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی اسے انجینئرنگ کا ایک غیر معمولی شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔
منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں دو رن ویز اور ایک مرکزی ٹرمینل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ایئرپورٹ سالانہ 4 کروڑ 30 لاکھ مسافروں اور 3 لاکھ 30 ہزار پروازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھے گا۔
طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت ایئرپورٹ کو مزید وسعت دی جائے گی، جس کے بعد یہاں چار رن ویز موجود ہوں گے جبکہ مرکزی ٹرمینل کا رقبہ تقریباً 97 لاکھ مربع فٹ تک پھیل جائے گا۔ توسیع کے بعد سالانہ 8 کروڑ مسافروں کی آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔
تقریباً 7.5 ارب ڈالر لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے کا 37 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے ستون سمندر کی سطح سے 82 فٹ نیچے نصب کیے جائیں گے جبکہ مصنوعی جزیرے کی تعمیر کے لیے لاکھوں مکعب گز تعمیراتی مواد استعمال کیا جا رہا ہے۔
منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مصنوعی جزیرے پر 850 درخت بھی لگائے جائیں گے اور ایئرپورٹ کے اطراف سرسبز ماحول پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ اس جدید ہوائی اڈے سے 2035 میں فضائی آپریشنز کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














