
لاہور میں شدید طوفانی موسم نے ایک شادی کی تقریب کے تمام انتظامات درہم برہم کر دیے، لیکن دلہا اور دلہن نے ہمت نہ ہاری اور غیر معمولی حالات میں اپنی شادی کی رسومات مکمل کر لیں۔
دلہا نعمان کے مطابق مہندی کی تقریب کے لیے تین مرتبہ انتظامات کیے گئے، تاہم ہر بار خراب موسم اور تیز آندھی نے سیٹ اپ کو نقصان پہنچایا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث ٹینٹس اڑ گئے، فرنیچر ٹوٹ گیا اور تقریباً 15 لاکھ روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
مسلسل مشکلات کے باوجود دونوں خاندانوں نے تقریب منسوخ کرنے کے بجائے متبادل انتظام کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہنگامی صورتحال میں ایک پیٹرول پمپ کو تقریب کے مقام کے طور پر منتخب کیا گیا، جہاں رات گئے نکاح اور دیگر رسومات ادا کی گئیں۔
دلہن فاطمہ کا کہنا تھا کہ ’’طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی‘‘۔ منفرد انداز میں منعقد ہونے والی اس شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین جوڑے کے حوصلے اور جذبے کو سراہ رہے ہیں۔ اس منفرد شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جہاں صارفین جوڑے کے عزم، حوصلے اور مثبت سوچ کو سراہتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔















