عدالت نے ڈرگ کوئین انمول کیخلاف کیس کاچالان مانگ لیا

0
9

عدالت نے ڈرگ کوئین انمول کےخلاف کیس کاچالان مانگ لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کیخلاف 2 مقدمات کا حتمی چالان عاشورہ محرم کے بعد جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کیخلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی جب کہ گارڈن پولیس مقدمات کا حتمی چالان پیش نہیں کر سکی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر عبد الرحمن تھیم نے موقف دیا کہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف گارڈن میں 2 مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے انمول عرف پنکی کے فلیٹ پر چھاپا مارکر منشیات اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔

Leave a reply