سابق صدر اوباما نے ایران کونقد اربوں ڈالر دیئے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے دور میں ایران کو سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، سابق صدر اوباما نے ایران کو نقد اربوں ڈالر دیئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ سابق صدر اوباما نے کبھی اپنی فوج کو استعمال نہیں کیا، بائیدن اور اوباما نے ایران کے خلاف موثر اقدامات نہیں کئے،میرے دور میں امریکا نے اپنی طاقت منوائی،میں نے ایران کے خلاف سب سے زیادہ سخت موقف اختیار کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوباما نےصدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جنگ کے بعد صورتحال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئی،امریکا ایران جنگ میں اربوں ڈالر خرچ کرچکا،امریکی فوج پر شدید دباؤ پڑا اور بے شمار جانیں ضائع ہوئیں۔















