امریکا نے ایرانی تیل پر پابندیوں میں 60 روزہ نرمی کا اعلان کر دیا

0
12

امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات پر عائد پابندیوں میں 60 روز کے لیے نرمی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پابندیوں میں عارضی ریلیف دینے کا فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان باضابطہ امن مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوا۔ مذاکرات میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حتمی معاہدے کے لیے ایران کی تیل برآمدات کی مکمل بحالی اور منجمد اثاثوں کی واپسی ناگزیر ہے۔

Leave a reply