پنجاب میں روبوٹک سرجری کی تعلیم کا آغاز، یو ایچ ایس نے بڑا قدم اٹھا لیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب میں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کی عملی تربیت کے لیے تین ماہ پر مشتمل سرٹیفکیٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کا مقصد مستقبل کے سرجنوں کو عالمی معیار کی جدید طبی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
یو ایچ ایس انتظامیہ کے مطابق یہ پیش رفت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور اور برطانیہ میں مقیم معروف روبوٹک سرجری ماہر پروفیسر ڈاکٹر متین شریف کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر متین شریف حال ہی میں یو ایچ ایس کی سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم کے دورہ برطانیہ کے نتیجے میں لاہور پہنچے ہیں۔
یو ایچ ایس جناح کیمپس کالا شاہ کاکو میں روبوٹک سرجری سیمولیشن سینٹر قائم کیا جائے گا، موجودہ پروفیشنل سکلز ڈویلپمنٹ سینٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ایک جدید سیمولیشن سنٹر میں تبدیل کیا جائے گا۔















