ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان مزید بڑھ گیا، سٹیٹ بینک

0
102

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران بینکاری نظام کے ذریعے 168.8 کھرب روپے مالیت کی 3.7 ارب ریٹیل ادائیگیاں کی گئیں، جن میں سے 92 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل پیمنٹ چینلز کے ذریعے انجام پائیں۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی شرح میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply